سہیل اصغرطویل وقفے کے بعد ڈرامہ سیریل میں کام کرینگے

سہیل اصغرطویل وقفے کے بعد ڈرامہ سیریل میں کام کرینگے

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار سہیل اصغرطویل وقفے کے بعد ڈرامہ سیریل میں کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار سہیل اصغر کا گزشتہ سال آپریٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ کئی ہفتے تک ہسپتال میں زیر علاج رہے۔بعد ازاں گھر منتقل ہونے کے بعد بھی ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ سہیل اصغر نے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس دوران کسی طرح کی شوبز سر گرمیاں نہیں کیں تاہم اب مکمل روبصحت ہونے کے بعد وہ ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے امید کی جارہی ہے کہ و ہ شائقین کو مضبوط کردار میں نظر آئینگے۔ 

مزید :

کلچر -