گلوکارہ اقصیٰ کی دوبارہ انٹری،مشتاق احمد چھینہ کیساتھ گیت ریکارڈ کروایا

گلوکارہ اقصیٰ کی دوبارہ انٹری،مشتاق احمد چھینہ کیساتھ گیت ریکارڈ کروایا

  

 لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ اقصیٰ کی دوبارہ انٹری،مشتاق احمد چھینہ کے ساتھ ڈیوٹ سونگ ریکارڈ کروادیا،تفصیلات کے مطابق گلوکارہ اقصیٰ جو کچھ عرصہ قبل گلوکار ہ کو عارضی طور پر خیرآباد کہ چکی تھیں گذشتہ روز انہوں نے معروف فوک گلوکار مشتاق احمد چھینہ کے ساتھ ڈیوٹ سونگ ریکارڈ کرواکے دوبارہ انٹری کردی۔اس موقع پر گلوکارہ اقصیٰ نے بتایاکہ وہ اپنی چند گھریلومجبوریوں کی بناء پر گلوکاری سے علیحدہ ہوئی تھیں مگر گذشتہ روز انہوں نے دوبارہ گلوکاری کا آغاز کردیا ہے۔ انشاء اللہ پرستار انہیں اب دوبارہ بھی دیکھیں گے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انہوں نے معروف فوک گلوکار مشتاق چھینہ کے ہمراہ ایک ڈیوٹ سونگ ریکارڈ کروایاہے جو بہت جلد چھینہ پروڈکشن کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردیاجائے گا۔بہت جلد وہ اپنے نئے سولو گیتوں کا آغاز بھی کردینگی اور اپنے اس سفر کو جاری رکھیں گی۔

مزید :

کلچر -