نیا ویڈیو شائقین کو ضرور پسند آئے گا، اداکارہ بیا خان

    نیا ویڈیو شائقین کو ضرور پسند آئے گا، اداکارہ بیا خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل بیاخان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ان کا نیا ویڈیوبہت جلدریلیزکیا جارہاہے۔ایک سوال کے جواب میں بیاخان نے بتایاکہ اس گانے کو معروف گلوکار ناصر بیراج کے بیٹے گلوکار عمران ناصر نے گایاہے اس گانے کو بہت جلد یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاجارہاہے۔بیاخان کا کہنا تھا کہ عمران ناصر کے کیرئیر کا یادگار گانا ثابت ہوگا جس میں انہوں نے ان کے ساتھ ماڈلنگ کی ہے اس ویڈیو سونگ کو ان کے پرستار بہت پسندکریں گے۔بیاخان کا کہنا تھاکہ ان دنوں وہ مختلف ٹی وی کمرشلز،ویڈیو سونگز اور فلموں میں کام کررہی ہیں جس میں ان کے کیرئیر کی یادگار فلم بھی شامل ہے جو وہ ضدی راناکے ساتھ کررہی ہیں۔بیاخان نے مذید کہاکہ اس وقت فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل شروع ہوچکاہے اور سٹوڈیوزمیں نئی فلموں کی شوٹنگزکے ساتھ گہما گہمی شروع ہوچکی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب اچھی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں گی اور سٹوڈیو آباد ہوجائیں گے اور یہ ہونا بھی چاہیئے کیونکہ اس وقت فلم انڈسٹری کے تکنیک کار اوراداکار فلمیں نہ ہونے سے بیروزگاری کا شکار بن چکے ہیں اور یہ نئی فلمیں بننا ان کے لیئے روزگار کی امید ہے۔

مزید :

کلچر -