شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری، سید فخر امام

  شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری، سید فخر امام

  

خانیوال (این این آئی)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو حکومتی سہولیات کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے، حکومت انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بروقت فنڈز فراہم کر رہی ہے،تعمیراتی محکموں کے افسران ترقیاتی سکیمیں اپنی مقررہ مدت میں مکمل کروائیں،معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ کی زیر صدرات ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہو ا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی، ممبران صوبائی اسمبلی سید خاور علی شاہ، سید علی عباس شاہ، شاہدہ احمد حیات، ڈپٹی سیکرٹری پی ٹی آئی سید مصدق علی شاہ، عبدالرازق نیازی، مسعود مجید، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی او ڈویلپمنٹ سمیت تعمیراتی محکموں کے افسران اور متعلقہ سرکاری اداروں کے سربراہان نے  شرکت کی۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت،پرائس کنٹرول میکانیزم، کورونا ویکسینیشن، انسداد ڈینگی، سٹیزن پورٹل، محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نیشنل سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ضلع کی سطح پر مساوی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں جس سے اضلاع میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

سید فخر امام

مزید :

علاقائی -