حکومت، آئی ایم ایف مذاکرات کی تفصیل پارلیمنٹ میں لائی جائے، نفیسہ شاہ

  حکومت، آئی ایم ایف مذاکرات کی تفصیل پارلیمنٹ میں لائی جائے، نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا، اپنے  ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی ڈکٹیشن دی ہے،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو سالانہ ٹیکس کا ہدف 63کھرب کرنے کی بھی ڈکٹیشن دی گئی ہے،پارلیمان اور سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی شرائط سے لاعلم ہیں،انہوں نے  مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی شرائط سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔
نفیسہ شاہ

مزید :

علاقائی -