سعد احسان امیگریشن لاء فرم کے زیر احتمام بزنس کا نفرنس کا اہتمام 

  سعد احسان امیگریشن لاء فرم کے زیر احتمام بزنس کا نفرنس کا اہتمام 

  

لاہور(پ ر)سعد احسا ن امیگریشن لاء فرم نے ٌسیرینا ہوٹل، شمادان ہال میں پاکستان کے کچھ مخصوص انویسٹرز اور بزنس کمییونیٹی کیلئے ایک بزنس کا نفرنس کا اہتمام کیا ۔جس میں ۲۰۰ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت  کا من ویلتھ آف ڈومینیکا کے وزیر اعظم، روز ویلٹ سکیریٹ نے کی۔ کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کے سٹیزنشپ بائی انویسمینٹ یو نٹ کے سربرا ہ ایمینویل نینتھن اور ٹرینکو ئیلیٹی بیچ ریزورٹ کے مالک اور مشہور بزنس مین نے شو گر ایڈ ورڈ ز نے بھی اس تقریب میں شر کت کی  اور سعد احسان امیگریشن لاء فرم کی خدمات کو بہت سراہا۔ کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کے اس دورے کا مقصد  دونو ں ملکوں میں بزنس کے موا قع بڑاھنا،تعلیم و ترقی اور باہمی تجارت کو فروغ دینا تھا۔ کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کے وزیر اعظم نے پاکستان تشریف لانے پر بے حد خو شی کا اظہا ر کیا اور احسان خالق کو اُن کے کا م اور کو ششوں کے لیئے خراج تحسین پیش کیا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ بہت پُر امید ہیں کہ سعد احسان امیگریشن لاء فرم کے زیر ِ ِاحتمام یہ دورہ بہت سی نئے اور جدید تجارتی مواقعوں کیلئے راستے ہموار کریگا۔ سعد احسان امیگریشن لاء فرم  پاکستان کی نمبر ۱ امیگریشن کمپنی ہے اور گزشتہ کچھ سالوں میں بہت سے پاکستانی شہریوں کو کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کی شہریت لے کر دینے کا سہرا بھی سعد احسان کمپنی کے سر ہے۔ 

سعد احسان امیگریشن لاء فرم کی اس بہترین کا وش کے نتیجے میں کامن ویلتھ آف ڈومینیکا اور پاکستان کے بزنس اور انویسٹمینٹ انڈسٹری کے لوگوں کے لئے بہت سے مواقعے کھلیں گے۔ سعد احسان امیگریشن لاء فرم نے پاکستان میں اِس بین الاقوامی تقریب کا احتمام کر کے پاکستان کے ایک مثبت چہرے کو فروغ دیا ہے۔ اور احسان خالق بے حد پُر امیدہیں کے کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کے وزیرِ اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ڈومینیکا کی دوستی اور بھائی چارے کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔ 

مزید :

کامرس -