نام نہادصحت کارڈفراڈ، عوام سے جینے کی خواہش چھن رہی ہے،شازیہ مری 

نام نہادصحت کارڈفراڈ، عوام سے جینے کی خواہش چھن رہی ہے،شازیہ مری 

  

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ نالائق سرکار عوام سے جینے کی خواہش چھین رہی ہے،بجلی مہنگی کرکے کونسے خزانے بھرے جا رہے ہیں،عمران خان بجلی کے نرخوں میں اضافے پر سول نافرمانی کا لیکچر دیتے تھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بجلی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں سے پریشان ہیں،اچھی گندم ایکسپورٹ کرکے ناقص گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، ادویات کی قیمتیں غریب کی قوتِ خرید سے باہر ہیں،نام نہاد صحت کارڈ معصوم عوام سے فراڈ ہے، صحت کارڈ سے انسانی زندگی بچانے والی ادویات نہیں ملتیں، صرف پیپلزپارٹی کی قیادت ہی عوام کو مشکلات سے نکال سکتی ہے،پیپلزپارٹی ریاست کے ثمرات غریبوں تک پہنچاتی ہے،عوام کو ایک ہی امید ہے کہ بلاول بھٹو آئیں گے روزگار لائیں گے۔

شازیہ مری 

مزید :

صفحہ آخر -