پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ 

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد مہمان خصوصی تھے، جنرل فیاض بد حامد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد تقریب کے مہمان خصوصی تھے، 144 ویں لانگ کورس، 63 ویں انٹگریٹڈ کورس، تیسرے بنیادی ملٹری ٹریننگ کورس اور 18 ہویں لئڈی کیڈٹس کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے، پاس آؤٹ ہونے والوں میں آذربائیجان، بحرین، عراق، سعودی عرب اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل تھے، سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد نے تقریب کے آغاز میں پریڈ کا معائنہ کیا اور بعدازاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے، بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان انور نے اعزازی شمشیرحاصل کی، جبکہ بٹالین سینئر انڈر آفیسر حمزہ نذیر نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا، سری لنکا کے سینئر انڈر آفیسر وان سنگلے ارچگے کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، سعودی عرب کے جونئیر انڈر آفیسر رفیق عبداللہ الجنید کو کمانڈنٹ میڈل اور کورس انڈر آفیسر وقار احمد اور کورس انڈر آفیسر حسن ابرار نے چیف آف آرمی سٹاف چھڑی حاصل کی، کورس انڈر آفیسر حنا بخاری اور کورس انڈر آفیسر حور فاطمہ کو کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی سے نوازا گیا، پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے کامیاب ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور پی ایم اے میں تربیت کے اعلی معیار کو سراہا۔

مزید :

صفحہ آخر -