نرسنگ کونسل کو کرپشن اور مافیاز سے پاک کرنیکا عزم کر رکھا ہے،فوزیہ مشتاق

 نرسنگ کونسل کو کرپشن اور مافیاز سے پاک کرنیکا عزم کر رکھا ہے،فوزیہ مشتاق

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نرسنگ کونسل کو ہر طرح کی کرپشن اور مافیاز سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ جانتی ہوں کہ کرپٹ مافیا پر ہاتھ ڈالنا، جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہے مگر نرسنگ پروفیشن اور نرسز کی بہبود کیلئے یہ سب تو سہنا ہی پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل فوزیہ مشتاق نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ فوزیہ مشتاق نے کہا کہ میڈیا کو چاہئے کہ اس نازک صورتحال میں پاکستان نرسنگ کونسل کا ساتھ دے اور نرسوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان سے کویت جانیوالا نرسنگ سٹاف وہاں بہت خوش ہے اور خاص طور پر ایم ایس این ڈگری ہولڈرز تو وہاں لگ بھگ پانچ لاکھ روپے تک تنخواہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں نرسنگ سٹاف کیلئے یورپ، گلف اور ایشیاء میں بھی روزگار کے مواقع پیدا کئے جائینگے۔ رجسٹرار پی این سی نے کہا کہ جلد پی این سی کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹ لیا جائے گا۔ اور وہ وقت دور نہیں جب پوری دنیا پاکستان کو نرسننگ پروفیشن کی وجہ سے پہچانے گی اور عزت و احترام دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نوسرباز مافیا نے صرف آٹھ کالجز کے جعلی اپروولز ہی جاری نہیں کئے بلکہ جیسے جیسے تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور بھی نام سامنے آ رہے ہیں۔

فوزیہ مشتاق

مزید :

صفحہ آخر -