حکومت کا غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ناطقہ بند کرنے کا فیصلہ 

حکومت کا غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ناطقہ بند کرنے کا فیصلہ 

  

لاہور (این این آئی) غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اب شہریوں سے لوٹ مار نہیں کر سکیں گی، حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ناطقہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ کمیٹی نے پنجاب کمیشن فار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا بجٹ منظور کر لیا۔ کابینہ کمیٹی نے اس کمیشن کیلئے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے بجٹ منظور کیا ہے۔کمیشن غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کو ریگولر کرے گا۔یہ کمیشن غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کو ختم کرنے کا بھی اختیار رکھتا ہے۔ یہ کمیشن جرمانہ کرکے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کو ریگولر بھی کرے گا۔ جسٹس (ر)عظمت سعید اس کمیشن کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔ جسٹس (ر)عظمت سعید کی ماہانہ تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

غیر قانونی سوسائٹیز

مزید :

صفحہ آخر -