ڈیفنس، نالے کی کھدائی کے دوران مٹی کاتوداگرنے سے 3مزدور جاں بحق، 2شدید زخمی 

ڈیفنس، نالے کی کھدائی کے دوران مٹی کاتوداگرنے سے 3مزدور جاں بحق، 2شدید زخمی 

  

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہئیر کے علاقے میں نالے کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے کے نتیجے میں 5مزدور ملبے تلے دب گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے 3 لاشوں اور 2زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہئیر کے علاقے ڈیفنس فیز 9 میں نالے کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 5مزدور  ملبے تلے دب گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے  مٹی تلے دبے2مزدوروں  رفیق اور احسن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے الطاف، ریاض اور بلال کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

 3مزدورجاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -