اپوزیشن سے نفرت والی قیادت ملک کو آگے لیکر نہیں جاسکتی،رانا ثناء  

 اپوزیشن سے نفرت والی قیادت ملک کو آگے لیکر نہیں جاسکتی،رانا ثناء  

  

 فیصل آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے نفرت رکھنے والی قیادت ملک کو آگے لیکر نہیں جاسکتی،ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، اس کی ذمہ داری کسی کو لینی چاہیے،ملک کو آئین کے مطابق چلاناہوگا،ہر کسی کو اپنی آئینی حدود کا تعین کر نا ہوگا،آئین کے بغیر ملک قائم رہ سکتا ہے نہ چل سکتا ہے، ووٹ کو عزت دی جائے اور ملک میں صفاف اور شفاف انتخابات کرانے چاہئیں۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی خبریں مایوس کن اور انتہائی خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کٹھ پتلی کو ملک پر مسلط، عوام کے مینڈیٹ اور الیکشن کو چوری کر کے کیا حاصل کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے ووٹ کو عزت دی جائے،عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے نہ کہ تبدیل کیا جائے، ہم عوام کی صوابدید پر چھوڑتے ہیں جس کے حق میں فیصلے کریں اسے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی چاہیے اور ایسی سیاست قیادت سامنے آنی چاہیے جو سب کو ساتھ لیکر چلے جو سب کو ملک کی بہتری کیلئے اپنے ساتھ ملا سکے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ایسی قیادت نہیں ہوجو افغانستان میں مذاکرات پر یقین رکھتی ہو لیکن اپوزیشن سے ہاتھ ملانے پر یقین نہیں رکھتی ہو،جسے سیاسی جماعتوں سے نفرت ہو اور ان سے بو آتی ہوئی ایسی قیادت ملک کو آگے لیکر نہیں جاسکتی۔

رانا ثناء  

مزید :

صفحہ آخر -