اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کرلی 

اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کرلی 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گورنر ہاؤس پنجاب میں جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا گورنر ہاؤس پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔ کرکٹ ٹاکرے کے بیسٹ آف تھری میں حکومتی ٹیم شکست سے دو چار ہوگئی پہلے دونوں میچوں میں بھی حکومتی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ اس طرح اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کرلی،پہلے میچ میں حکومتی ٹیم نے 97رنز بنائے جو اپوزیشن نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں حکومتی ٹیم نے 86رنز بنائے اپوزیشن نے یہ ہدف بھی آسانی سے حاصل کر لیا۔اس موقع پر حکومتی ٹیم کے کپتان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے خوش گوار ماحول میں  جئے بھٹو کا نعرہ بھی لگایا۔ حسن مرتضی کے کہنے پر فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کا نعرہ لگایا۔ دوبارہ نعرہ لگانے پر گراؤنڈ میں موجود پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سید حسن مرتضی،سید حیدر علی گیلانی،قاسم گیلانی، شازیہ چاند،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب، عامر جیوا ایم این اے اور ایڈون سہوترا نے بھی جیئے بھٹو کا نعرہ لگایا  حکومتی ٹیم کے کپتان فیاض الحسن چوہان تھے جن کا کہنا تھا کہ آج کسی کی فتح ہوئی نہ ہی کسی کی شکست بلکہ آج تو کرکٹ جیتی ہے اپوزیشن ٹیم کے کپتان سید حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ آج کرکٹ کی بحالی اور ملک کے بہتر امیج کیلئے ارکان پارلیمنٹ میدان میں اترے اور خوب کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے اس بہترین ایونٹ کے منعقد کروانے کا کریڈٹ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو جاتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوئی، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کرکٹ کھیلی گئی، اس سلسلے میں فیاض الحسن چوہان اور علی حیدر گیلانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے امریکی قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ دی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والے کرکٹ میچ میں پیپلز پارٹی کی شاندار جیت یعنی سیریز اپنے نام کرنے پر رہنما پیپلز پارٹی سید قاسم علی گیلانی کو ٹیلی فون پر مبارکباددی اور شاندار کرکٹ کا مظاہرہ کرنے پر پیپلز پارٹی کی ٹیم کے کپتان سید علی حیدر گیلانی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ 

کرکٹ میچ

مزید :

صفحہ آخر -