بھارتی پولیس کی ریاستی دہشتگردی،سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

بھارتی پولیس کی ریاستی دہشتگردی،سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

  

     سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیاگیاجس سے جمعرات سے شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو گزشتہ شام سرینگر کے علاقے نٹی پورہ میں فائرنگ کر کے شہید کیا۔ بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں نے جمعرات کو جنوبی ضلع اسلام آباد میں منگہال پل پرنہتے شہری پرویز احمد کو اسکی گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کیاتھا۔ 

کشمیری شہید 

مزید :

صفحہ اول -