پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں   دروزبہ 6 روس میں اختتام پذیر

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں   دروزبہ 6 روس میں اختتام پذیر

  

 راولپنڈی (آن لائن)پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 6 روس میں اختتام پذیر، دو ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے  آ پریشنز اور باہمی تجربات کا تبادلہ  کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 6 اختتام پذیر ہوگئیں، مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب روس میں کرسنودر کے مولکینو ٹریننگ ایریا میں منعقد ہوئی، 28 ستمبر سے 9 اکتوبر تک دو ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ا?پریشنز کئے گئے، دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی کے حوالے تجربات سے استفادہ کیا گیا، اور بہترین پریکٹسز اور طریقوں کو اپنایا گیا، مشترکہ انسداددہشت گردی کے ا?پریشنز میں دونوں ممالک کی اسیپشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا اور مشترکہ آپریشنز کئے۔ 

 اختتام پذیر

مزید :

صفحہ آخر -