گوجرانوالہ، زمین بور کرتے 2مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق 

گوجرانوالہ، زمین بور کرتے 2مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق 

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)پانی والی موٹرکا بور کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 2مزدور جاں بحق ہوگئے۔نواحی علاقہ بھٹیکی کے رہائشی شاہ زیب اوراحسان اللہ گزشتہ روز شادمان ٹاؤن میں پانی والی موٹر کا بور کر رہے تھے کہ اچانک بور کا پائپ 11 کے وی تارسے چھو گیا۔جس سے کرنٹ کا زور دار جھٹکا لگنے پر دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو1122  نے نعشیں ہسپتال میں منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ واقعہ رونما ہونے پر علاقہ میں سوگ کا سماں چھا گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

دو مزدور جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -