سابق افغان وزیر دفاع کے بیٹے نے امریکا میں 21 ملین ڈالر کی حویلی خرید لی

 سابق افغان وزیر دفاع کے بیٹے نے امریکا میں 21 ملین ڈالر کی حویلی خرید لی

  

 نیویارک (این این آئی)افغانستان کے سابق وزیر دفاع عبدالرحیم وردک کے بیٹے داؤد وردک جو پہلے ہی میامی بیچ کے مہنگے ترین زیرورٹ میں 5.2 ملین ڈالر کے ایک یونٹ کے مالک ہیں نے لاس اینجلس میں 20.9 ملین ڈالر کی ایک عالیشان حویلی خرید لی ہے۔2900 اسکوائر فٹ پر  نئی تعمیر شدہ ٹروس ڈیل اسٹیٹ پراپرٹی کو ایک مقامی آرکیٹیکچر نے ڈیزائن کیا ہے جسے آخری مرتبہ 2016 میں ووڈ برج گروپ کو 9.5 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔داؤد وردک کی جانب سے خریدی گئی ’کارلا رج ریزیڈنس‘ کو 1960 کی دہائی کے لاس ایجنلس کی طرز کے اسٹائل پر تعمیر کیا گیا ہے جس کی شیشوں سے بنی دیواروں سے شہر کی بلند و بالا عمارتوں کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

 حویلی خرید لی

مزید :

صفحہ آخر -