سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع  کیلئے دائر درخواست واپس لینے  کی بنیاد پر خارج 

سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع  کیلئے دائر درخواست واپس لینے  کی بنیاد پر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے مسٹرجسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں قائم وفاقی نظر ثانی بورڈ نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کے لئے دائر پنجاب حکومت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،جسٹس مقبول باقر،لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ. اے ملک اوربلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نورالامین پرمشتمل فاضل بورڈ نے قررادیا کہ جب لاہورہائی کورٹ حافظ سعد رضوی کی نظربندی کو کالعدم کرچکی ہے تو اس میں توسیع کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے،ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے بوڑد کے اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ اگر سعد رضوی کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے،بورڈ کی طرف سے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں نظربندی میں توسیع کی درخواست کو بلاجواز قراردیاگیا تو پنجاب حکومت نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

خارج 

مزید :

صفحہ آخر -