جسٹس عائشہ بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرینگی

 جسٹس عائشہ بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق دائر درخواستوں کی 12 اکتوبر سماعت کریں گی،عدالت نے کابینہ کو پلان اف ایکشن پر منظوری کے لئے مہلت دے رکھی ہے تاہم سیکرٹری بلدیات کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جائے گی،سابق میئر لاہور کرنل ر مبشر سمیت دیگر کی درخواستوں کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دیا،عدالتی حکم کے باوجود اداروں کو تاحال بحال نہیں کیا جارہا،عدالت سے استدعاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کروانے کا حکم دیاجائے۔
سماعت

مزید :

صفحہ آخر -