نیب مقدمات میں پلی بار گین کرنیوالے سرکاری ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

 نیب مقدمات میں پلی بار گین کرنیوالے سرکاری ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں نیب مقدمات میں پلی بار گین کرنے والے سرکاری ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر کردی گئی یہ درخواست ندیم سرور ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب اور نیب کو فریق بنایا گیا درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب کے سیکشن 15 کے تحت پلی بار گین کرنے والا شخص سزا یافتہ تصور کیا جاتا ہے،پنجاب سے 195 سرکاری ملازمین نے پلی بار گین کی لیکن کسی کو عہدہ سے نہیں ہٹایا گیا، حکومت پلی بارگین کرنے والے ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہی۔عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ پلی بارگین کرنے والے سرکاری افسران کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کا حکم دیاجائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -