اپوزیشن کو شہبازشریف کی مرتبہ قوم کا پیسہ وقت کا ضیاع یاد آگیا، حسان خاور

  اپوزیشن کو شہبازشریف کی مرتبہ قوم کا پیسہ وقت کا ضیاع یاد آگیا، حسان خاور

  

لاہور(آئی این پی)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ اس ملک میں پچھلی کئی دہائیوں میں طویل کیسز چلتے رہے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیداروں کے خلاف اتنا طویل کیس اس لئے نہیں بنا کیونکہ انہوں نے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے، حکومتی عہدیداران نے قانون کے آگے سر تسلیم خم کیا اور تفتیشی عمل میں اداروں کے ساتھ معاونت کی اگر شہباز شریف کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے تو بینکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض سن کر گھبرا کیوں گئے ہیں،حسان خاور نے کہا ہے کہ وقت اور پیسہ خرچ کرنے سے اگر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس آجائے تو اس سے بڑی کوئی بات نہیں اس ملک میں پچھلی کئی دہائیوں میں طویل کیسز چلتے رہے ہیں،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن کو شہبازشریف کی مرتبہ قوم کا پیسہ اور وقت کا ضیاع یاد آگیا  اپوزیشن رہنماؤں کو ہر پیشی پر بھرپور میڈیا کوریج ملتی ہے پھر بھی ایف آئی اے کو مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے

حسان خاور

مزید :

صفحہ اول -