گریٹر اقبال پارک واقعہ،گرفتار ریمبو سمیت 8ملزم 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گریٹر اقبال پارک واقعہ،گرفتار ریمبو سمیت 8ملزم 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس ...

  

     لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرام سے بدتمیزی کے مقدمہ میں گرفتار ریمبو سمیت دیگر 8ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، گزشتہ روزپولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا،دوران سما عت سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا یہ ہائی پروفائل معاملہ ہے جس کی بازگشت پوری دنیا میں سنی گئی، ہم چاہتے ہیں کسی کیساتھ زیادتی نہ ہو، مختلف ویڈیوز اور دیگر چیزیں برآمد کرنی ہیں،عدالت سے استدعاہے تفتیش مکمل کرنے کیلئے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیاجائے،ملزمان کے وکیل نے موقف اختیارکیا ملزمان تو ہمیشہ ٹک ٹاکر کیساتھ رہے، ویڈیوز بھی موجود ہیں کہ ریمبو سمیت دیگر نے ٹک ٹاکر کی جان بچائی،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،پولیس کاموقف ہے اس بیان کے بعد تھانہ لاری اڈا پولیس نے ریمبو سمیت اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیاہے۔

جسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں عدالتی پیشی کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے ساتھی ملزم ریمبو نے کہا کہ عائشہ اکرام کیساتھ نازیبا ویڈیوز ایک سال پرانی ہیں، میں بے قصور ہوں ہمیں بیگناہ معاملے میں ملوث کیا گیاہے،مجھے اور میری ٹیم کو بیگناہ گرفتار کیاگیا ہے،یہی میری بیگناہی کے گواہ ہیں،مجھے ایک روز قبل بتایا گیا کیس کی تفتیش میں ایس پی تبدیل ہوگیا ہے،تھانے پہنچنے پر مجھے اور میری ٹیم کو گرفتار کر لیا،ریمبو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا عائشہ اکرام نے مجھ سے کہا جتنے بھی ملزم پکڑے فی کس پانچ پانچ لاکھ لیں گے،میں نے اسے کہا پیسے کے پیچھے نہ بھاگو اپنے کیس کی پیروی کرو،میں اس پلان کا حصہ نہیں بنا،عائشہ نے مجھے دھمکی لگائی جو کہتی ہوں وہ تم نے نہ کیا تو جیل کی ہوا کھلاؤں گی، میری اور عائشہ کی غیر اخلاقی تصویر اور ویڈیو ایک سال پرانی ہیں،میں پہلے بھی آگاہ کر چکا لڑکی کی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا،ہمارے درمیان جو کچھ ہوا اور جو بھی رشتہ تھا باہمی رضا مندی سے تھا۔

ریمبو

مزید :

صفحہ اول -