آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلہ میں 4دہشتگرد ہلاک

  آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلہ میں 4دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آوران میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔ اس دوران دہشتگردوں اورسکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے باعث چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دورانِ کارروائی دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا۔
دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -