وراثت سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات کی نادرا کو منتقلی بارے پنجاب اسمبلی کا پاس کردہ قانون چیلنج

 وراثت سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات کی نادرا کو منتقلی بارے پنجاب اسمبلی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں شہری نے وراثت سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات کی نادرا کو منتقلی بارے پنجاب اسمبلی کا پاس کردہ قانون چیلنج کر دیا، درخواست گزار کے وکیل عادل چٹھہ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا کہ صوبائی اسمبلی ایسا قانون منظور نہیں کر سکتی جس میں وہ کسی وفاقی ادارے کو کوئی کام کرنے کاحکم دے،ایسا قانون آئین کے وفاقی ڈھانچے سے متصادم ہے، نادرا کے قانون میں بھی کوئی گنجائش نہیں کہ اسے صوبائی اسمبلی کوئی ذمہ داری دے سکے اس قسم کی ذمہ داری کسی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کیلئے جو طریقہ کار آئین میں دیا گیا  اسے ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا،قانون بے قاعدہ، انتہائی مبہم اور امتیازی ہے، عدالت پہلے بھی مبہم اور امتیازی قوانین کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے چکی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اس قانون کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

قانون چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -