ایون فیلڈ ریفرنس، اپیلوں پر سماعتیں 13اکتوبر کو کی جائیں گی

 ایون فیلڈ ریفرنس، اپیلوں پر سماعتیں 13اکتوبر کو کی جائیں گی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور صفدر اعوان کی اپیلوں سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا، یہ حکم نامہ مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی اپیلوں کی سماعت پر جاری کیا گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے جاری کیے گئے اس حکم نامے کے متن میں لکھا ہے کہ مریم نواز کے وکیل کی جانب سے پیش دفتر کے اعتراضات کو رد کر دیا گیا،حکم نامہ کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی اپیلوں پر سماعتیں 13اکتوبر کو کی جائیں گی، مریم نواز کی جانب سے وکیل عرفان قادر عدالت میں پیش ہوئے،حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دلائل دیے گئے ہیں صرف اضافی حقائق اور بنیادیں ریکارڈ پر رکھی جائیں گی، متفرق درخواست کی بحالی اور اضافی دستاویزات کا فیصلہ عدالتی پہلو سے کیا جائے گا،حکم نامہ میں رجسٹرار آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مریم نواز کی متفرق درخواست کو نمبر لگا دیں۔

 ایون فیلڈ

مزید :

صفحہ اول -