پنجاب سوسائٹی،ڈرائیور نے ساتھیوں سے ملکر گاڑی مالک سے 2کروڑ 10لاکھ روپے چھین لئے

  پنجاب سوسائٹی،ڈرائیور نے ساتھیوں سے ملکر گاڑی مالک سے 2کروڑ 10لاکھ روپے ...

  

      لاہور (کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا،پنجاب سوسائٹی میں واردات، ملزمان پراپرٹی ڈیلر محمداشرف سے2کروڑ10لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق شہری اشرف جہلم اورملتان میں پراپرٹی کاکاروبارکرتاہے، اشرف سیالکوٹ سے2کروڑ10لاکھ روپے نقدی لے کرلاہورآیا توڈرائیورظفراقبال نے گاڑی پنجاب سوسائٹی کی طرف موڑلی، سوسائٹی میں کھڑے ڈرائیورکے ساتھیوں نے گاڑی مالک کویرغمال بنالیا۔ ڈرائیورساتھیوں کے ہمراہ مالک سے2کروڑ10لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگیا۔ 

دو کروڑ / واردات

مزید :

صفحہ اول -