بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا:مریم اورنگزیب

بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم اورنگزیب نے کہا ہے شہباز شریف پر الزام لگا کر مافیا کو دیئے این آر او سے نظر نہیں ہٹاسکتے، بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کے پاس جو ثبوت تھے وہ این سی اے کو بھیج دئیے تھے جہاں سے زور دار طمانچہ پڑا، لندن کور ٹ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سْنی۔ شہباز شریف کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، نیشنل کرائم ایجنسی، لندن کورٹ نے دیا ہے، عمران خان اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -