برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف،دکاندار،عوام سراپا احتجاج

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف،دکاندار،عوام سراپا احتجاج

  

   لاہور(دیبا مرزا سے)شہر بھر میں مہنگا ئی کے طو فا ن نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا،اشیا ء خردونو ش آٹا، گھی، چینی کی قیمتوں میں بے ہنگم اضا فہ کے ساتھ ساتھ برا ئلر گو شت کی قیمت بھی متوسط طبقہ کی پہنچ سے با ہر ہو گئی برائلر گو شت کی قیمت میں روزا نہ کی بنیا د پر ہو نے والے اضا فہ کی وجہ سے چھو ٹے دکا ندا راور عوام سرا پا احتجا ج ہیں حکو مت برائلر گو شت کی قیمتو ں کے مصنو عی اتا ر چڑھا ؤ کو کنٹرول کر تی نہیں وہ وقت دور نہیں جب ہم چھو ٹے دوکا ندا ر سڑکو ں پر ہو ں گے تفصیلا ت کے مطا بق شہر بھر میں مہنگا ئی کا جن عروج پر ہے جس کی وجہ سے عوام پریشا ن ہے اور ایک وقت کی روٹی سے مجبو ر ہو کر رہ گئی روزا نہ کے استعما ل میں آنے والی اشیا ء خوردو نو ش کی بڑھتی ہو ئی قیمتو ں نے عوام کو بلبلا نے پر مجبو ر کر دیا جبکہ دوسری جانب برا ئلر گو شت کی قیمت قا بو میں آنے کا نا م نہیں لے رہی ہے جس کی وجہ سے چھو ٹے دوکا ندا ر جن میں برگر، شوارما، کبا ب اور چکن سے محلقہ دیگر آئٹمز بنا کے روزی کما نے والے لو گ شدید پر یشا نی کا شکا ر ہیں۔ روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے دوکا نداروں شیر علی، اسلم، عمرا ن کا کہنا ہے کہ ہمیں سمجھ نے آتی ہے کہ ہم اپنے کا روبا ر کو کیسے جا ری  رکھیں انہو ں نے کہا کہ اب ہم اپنی سیل کر نے والی اشیا ء کے ریٹ روزا نہ تو تبدیل کر نے سے رہے روزا نہ کی بنیا د پر برا ئلر کی قیمت میں اتا ر چڑ ھا ؤ نے ذہنی مفلو ج بنا دیا  سمجھ نہیں آتی کہ کا روبا ر کیسے کر یں۔ انہو ں نے کہا کہ  دوکا نو ں کے کرا ئے کیسے دیں اور گھر کے اخرا جا ت کیسے پو رے کر یں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکو مت سے گزارش ہے کہ فوری طو ر پر اس  برائلر گو شت کی قیمتو ں کے مصنو عی اتا ر چڑھا ؤ کو کنٹرول کر ے نہیں تووہ وقت دور نہیں جب ہم چھو ٹے دوکا ندا ر سڑکو ں پر ہو ں گے۔جبکہ دوسری جانب مرغی کا گوشت سپلا ئی کر نے وا لو ں کا کہنا ہے کہ برائلر کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے سے آج کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ 

مرغی گوشت مہنگا

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا آٹا زندہ مرغی آلو گھی مہنگے ہو گئے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 12.94 فیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 262 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا،ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت  152 روپے 28 پیسے بڑھ گئی،آلو 2 روپے 95 پیسے فی کلو اور لہسن 9 روپے 9 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگا آٹے کا 20 کلو تھیلا کی قیمت میں  23 روپے سے زائد کا اضافہ،اڑھائی کلو برانڈڈ گھی 3 روپے 29 پیسے مہنگا ہوگیا چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ ہوا،پیٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، مٹن، تازہ دودھ، چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ایک ہفتے میں انڈے، کیلے، پیاز، دالیں اور مصالحہ جات سستے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا

ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ اول -