ہرنائی زلزلہ متاثرہ گھرانوں کیلئے 12ہزار روپے فی خاندان احساس ریلیف کیش کا اعلان

ہرنائی زلزلہ متاثرہ گھرانوں کیلئے 12ہزار روپے فی خاندان احساس ریلیف کیش کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    ہرنائی (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے زلزلے سے متاثرہ ضلع ہر نائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا وزیراعظم نے زلزلے متاثرہ ضلع ہر نائی کے تمام گھرانوں کیلئے12ہزار روپے فی گھرانہ احسا س ریلیف کیش کی منظوری دی ہے۔یہ امداد اگلے10دن میں جاری ہوگی۔وفاقی حکومت کے احساس پیکج کے علاوہ متاثرہ گھرانوں کو زلزلے سے ہونیوالے نقصان کے ازالے کیلئے تفصیلی جائزے کے بعد اضافی امدادبھی جلدجاری ہوگی۔اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نے زلزلے سے متا ثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ہر نائی میں زخمیوں کی عیادت کی۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، ایم ڈی پاکستان بیت المال ظہیر عباس کھو کھر، کمشنر سبی ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر ہرنائی، پاکستان آرمی اور احساس پروگرام کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے زلزلے سے ہونیوالے جان و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، گاؤں کلی شور و دیگر علاقوں میں گئیں اور متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی اورمتاثرہ خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت اس مشکل وقت میں ہرنائی کے عوام کیساتھ ہے اور انہیں فوری امداد کیلئے جو کچھ بھی ممکن ہوسکا کرے گی۔ ہم زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔احساس شاک رسپانسیو رجسٹری پیر کو متاثرہ علاقوں میں اپنے ڈیسک قائم کرے گی۔ انہوں نے ہرنائی کے محکمہ آبپاشی میں احساس رجسٹریشن ڈیسک کھولے جانے کیلئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیااور کہا ہرنائی میں احساس نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔پیر سے احساس رجسٹریشن ڈیسک بھی فعال ہو جائیں گے تاکہ احساس میں اندراج کے خواہشمند گھرانے خود کو رجسٹر کرواسکیں۔بعد ازاں ڈاکٹر ثانیہ اور گورنر بلوچستان نے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کا بھی دورہ کیا۔زلزلے میں زخمی ہونیوالے افراد اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ریلیف اعلان

مزید :

صفحہ اول -