کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹوں میں 955 نئے مریض، 29 اموات 

  کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 24 گھنٹوں میں 955 نئے مریض، 29 اموات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 87 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 188 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 955 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 48 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 557 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 85 ہزار 749 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا اموات

مزید :

صفحہ اول -