پنڈورا پیپرز میں شامل 700پاکستانیوں کیخلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز

  پنڈورا پیپرز میں شامل 700پاکستانیوں کیخلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پنڈورا پیپرز میں شامل 700پاکستانیوں کیخلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،عالمی سطح کی صحافتی تحقیقات میں 700پاکستانیوں کی غیر ملکی آف شور کمپنیاں رکھنے کے شواہد سامنے آئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا، اعلی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں،تحقیقات میں ملک بھر کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، تحقیقات کی روشنی میں رپورٹس ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی تاکہ پاکستانی قوانین کے مطابق قانونی کاروائی ہوسکے، پنڈورا پیپرز تحقیقات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت موجودہ یا سابق پبلک آفس ہولڈرز اور دیگر کاروباری شخصیات کیخلاف الگ الگ تحقیقات ہونگی، تحقیقات کے پہلے مرحلے میں پنڈورا پیپرز میں سامنے آنیوالے تمام پاکستانیوں کے ملک میں کاروبار، بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ ان کے روزانہ کے اخراجات، بچوں کی تعلیم اور شا د یو ں سمیت دیگر تفصیلات بھی اکھٹی کی جائیں گی،اس کے علاوہ آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنیوالے پاکستانیوں کے بیرون مما لک دو ر وں، علاج معالجہ، شاپنگ اور فضائی سفر کے دوران کیے گئے دیگر اخراجات کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں، ان کے سرکاری و نجی بینکوں کے اکاؤنٹس، موبائل نمبرز کا ڈیٹا، ان کے ٹریول ایجنٹس اور پرائیوٹ ہوٹلز کی بکنگ کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جائیں گی۔
تحقیقات آغاز

مزید :

صفحہ اول -