پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا، امریکی نائب وزیر خارجہ

پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا، امریکی نائب وزیر ...

  

اسلام آبا د(سٹاف رپورٹر) امریکی نائب وزیر خارجہ  وینڈی شرمن نے پاکستان کی کرونا پالیسی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا  کورونا کے بعد دنیا کے معاشی معاملات میں بڑی بدیلی رونما ہوئی، لیکن پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا،    پاکستان اور امریکا کے کہی دہائیوں سے مضبوط اور بہترین تعلقات قائم ہیں، پاکستان کے تحفظات اور تشویش کا سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار  انہوں نے سرکاری    ٹیلی ویژن کو دئیے گئے انٹرویو میں  کیا۔  امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کے معاشی معاملات میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی، لیکن پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا۔وینڈی کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی بہت بڑی ابھرتی ہوئی معیشت ہے، ہم کسی کی ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے بلکہ امریکا افغانستان کی ترقی کا خواہش مند بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا سب اعتراف کرتے ہیں‘۔ وینڈی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر اقدامات کرتے رہیں گے۔ 

 امریکی نائب

مزید :

صفحہ اول -