امریکہ کیلئے پاکستان کیساتھ برابری کی سطح پر چلنے میں ہی بہتری

  امریکہ کیلئے پاکستان کیساتھ برابری کی سطح پر چلنے میں ہی بہتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے میرا یہ خیال ہے اس دورے سے برف لازمی پگھلنی چاہئے، خاص طور پر امر یکہ کو اپنا رویہ بدلنا اورا س بات کو سمجھنا ہو گا کہ خطے میں پاکستان کی اہمیت اس کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، امریکہ کو بھارت کی طرف جھکاؤ کی بجائے پاکستان کی طرف جھکاؤ کرنااور بات کو بڑے غور سے سُننا ہو گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا امریکہ نے جو شطرنج سجائی تھی اس میں تو امریکہ کا بادشاہ بری طرح سے پٹ گیا ہے، اسلئے امریکہ پاکستان کیساتھ دوہرے معیار کو ترک کرکے برابری کی سطح پر چلے اسی میں امریکہ کی اپنی اور خطےء کی بھی بہتری ہے۔
فرید پراچہ

مزید :

صفحہ اول -