اچھے نتائج اور بہتر تعلقات کیلئے سفارتی دوروں کا جاری رہنا درست  

اچھے نتائج اور بہتر تعلقات کیلئے سفارتی دوروں کا جاری رہنا درست  

  

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نور النساء ملک نے کہا ہے اس طرح کے سفارتی دورے جاری رہنے چاہئیں اس سے یقینی طور پر اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں، امید ہے امریکی نائب وزیر خارجہ کے دورے کے دوران یقینی طور پر دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئیگی اورا س کے وقت گزرنے کیساتھ اچھے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھااب یہ بات تو حکو مت پر منحصر ہے کہ وہ اس دورے کا کیسے فائدہ اٹھاتی ہے آپ کو علم ہو گا پیپلز پارٹی کی حکومت نے امریکہ سمیت سب ممالک کیساتھ اچھے اور مثالی تعلقات قائم کر رکھے تھے، موجودہ حکومت کو بھی اپنی خارجہ پالیسی بہتر اور ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنا ہونگے۔

نور النساء ملک  

مزید :

صفحہ اول -