وینڈی شرمن کے دورے سے امریکہ پاکستان میں برف پگھلے گی
حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما چودھری عمر کسانہ نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کی یہ کوشش ہے امریکہ سمیت تمام ہمسایہ مما لک کیساتھ اچھے تعلقات قائم کئے جائیں، ہم پُر امید ہیں امریکی نائب وزیر خارجہ کے دورے کے یقینی طور پر پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کی سیاست پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا میڈیا نے دیکھا ہو گا گذشتہ روز گورنر ہاؤس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے مابین کرکٹ میچ میں بھی امریکن قونصلیٹ لاہور نے بھرپور شرکت کی، اسلئے ہمیں یقین ہے وینڈی شرمن کے دورہ پاکستان سے یقینی طور پر برف پگھلے گی، حالات بھی معمول کے مطابق آ جائیں گے۔
چودھری عمرکسانہ