وینڈی شرمن دورہ سے امریکہ پاکستان میں برف پگھلنے کی امیدکم
جے یو آئی (ف)کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے ہم یہ بات کہنا تو نہیں چاہتے مگر اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی بھی نہیں کہ امریکی ہمارے وزیر اعظم کو کتنی اہمیت دیتے ہیں، ہمارے وزیر اعظم کا جو لوگ فون بھی اٹھانا پسند نہیں کررہے، ان کے نائب وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے کوئی اچھی توقعات نہیں رکھی جا سکتی کیونکہ ہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا انہوں نے آنے سے پہلے ہی جو مطالبات رکھے ہیں اور پاکستان پر پابندیاں لگانے کا بل بھی زیرغور ہے۔
غفور حیدری