قندوز جامع مسجد میں خود کش دھماکہ!

قندوز جامع مسجد میں خود کش دھماکہ!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


افغانستان کے شہر قندوز کی جامع مسجد میں خود کش دھماکہ کیا گیا، اب تک کی اطلاع کے مطابق یہ دھماکہ نمازِ جمعہ کے دوران ہوا،جس کی وجہ سے ایک سو نمازی شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں،اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے،جو خلافت ِ اسلامیہ کہلاتی ہے،جب سے طالبان نے افغانستان کا اقتدار سنبھالا ایسے چند دھماکے پہلے بھی ہوئے تاہم یہ سب سے بڑا اور نقصان دہ ہے، اس دوران ہی قطر میں طالبان حکومت اور امریکی حکومت کے نمائندگان کے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں،اس دہشت گردی سے جو جانی نقصان ہوا، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ داعش کے قیام اور عراق، لبنان اور شام میں سرگرمیوں ہی سے اس کے وجود کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے، تاہم افغانستان اور افغانستان سے ہونے والی وارداتوں نے اس یقین کو پختہ کر دیا کہ بھارت اب طالبان کی کامیابی سے حقیقتاً بوکھلا چکا، اور داعش کی موجودگی اور سرگرمی ”را“ کی پشت بانی سے ہو رہی ہے۔ان حالات میں ہی پاکستان کی طرف سے بار بار افغانستان میں امن کی بات کی جاتی اور زور دیا جاتا ہے۔اب ان طالبان پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی40 سالہ جدوجہد کو پامال نہ ہونے دیں اور عقل مندی سے حقیقی دشمنوں کا قلع قمع کریں۔

مزید :

رائے -اداریہ -