کالجز میں انٹرن شپ پر بھرتیوں کافیصلہ،تیاریاں شروع

کالجز میں انٹرن شپ پر بھرتیوں کافیصلہ،تیاریاں شروع

  

میلسی (نامہ نگار)زرائع کے مطابق 3500 کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتیاں  کی جائیں گی اس سلسلے میں سمری وزیراعلی کو ارسال کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے وزیراعلی کو  3500 کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔ ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے ہوگی۔کالج ٹیچرز انٹرن صرف چھ ماہ کے لئے بھرتی ہونگے۔ (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

سمری محکمہ خزانہ میں انڈر پراسیس ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 24 سو 50 کالج لیکچرار بھرتی کرنے کی ریکوزیشن پہلے ہی پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر رکھی ہے۔دوسری جانب ہائرایجوکیشن کمیشن نیپاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے منصوبے کیلئے بھرتیاں کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ ای سی کا 5 لاکھ تنخواہ پر پراجیکٹ ڈائریکٹر جبکہ یونیورسٹی منصوبے کیلئے 3 لاکھ 50 ہزارتنخواہ پر ایڈوائزر بھرتی ہوگا۔ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر پلاننگ  کیلئے اڑھائی لاکھ  ماہانہ تنخواہ، ڈائریکٹر انجینئرنگ کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ماہانہ جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسیکرٹری کیلئے 1 لاکھ  25 ہزار روپے تنخواہ مقرر کی ہے۔ ایچ ای سی نے مذکورہ عہدوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی۔

انٹرن شپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -