وہاڑی، ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کااجلاس،اہم فیصلے

وہاڑی، ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کااجلاس،اہم فیصلے

  

وہاڑی(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)  ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ان قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، اورنگزیب خان کھچی، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی، ممبران صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ، علی رضا (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

خان خاکوانی، ڈپٹی کمشنر مبین الہی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی نے شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل کے نمائندے رائے مبشر کھرل، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، ممبران ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی خالد محمود چوہان، امجد حمید چوہان، عبدالرؤف چوہدری، سردار راشد عظیم اور دیگر موجود تھے اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام، ایس ڈی پی، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام،رولر ایکسس بیلٹی پروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو چیک کیا اجلاس میں محکمہ ہائر ایجو کیشن، سپیشل ایجو کیشن،صحت،تعلیم، ورکس اینڈ سروسز، لوکل گورنمنٹ،ہائی ویز، انہار، جنگلات، ریسکیو 1122، پبلک بلڈنگز کی سکیموں کا جائزہ لیا گیاایم این اے طاہر اقبال چوہدری  نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کام بروقت مکمل کر کے عوام کو بہتر انداز میں ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی اور شفافیت پر خصو صی توجہ دی جائے ایم این اے اورنگز یب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی موجود ہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے  عوام سے وعدوں کی تکمیل کیلئے ترقیاتی کام مزید تیز کئے جائیں ترقیاتی کاموں کو بروقت پورا کرنا اولین ترجیح ہے صوبائی وزیر ٹرانسپور ٹ جہانز یب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ سڑکوں کے درمیان میں موجود کھمبوں کو فوری ہٹایا جائے  ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے جائیں پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام ہمارا مشن ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی مقررہ مدت میں ترقیاتی کام کر واکے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔ایم پی اے علی رضا خان خاکوانی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب ترقیاتی کاموں پر خصو صی توجہ دے رہی ہے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کے درینہ مطالبات کو پورا کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ تمام محکمے یکم سے 12ربیع الاول تک بھر پور طریقے سے عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کی تقریبات کا انعقاد کریں۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -