تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے 4ارب کا قرضہ جاری ہوچکا ہے:کامران بنگش

تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے 4ارب کا قرضہ جاری ہوچکا ہے:کامران بنگش

  

    ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، تعلقات عامہ اور اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے ہفتہ کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ارب روپے کے قرضوں کا اجرا ہوچکا ہے اور ہر درخواست کنندہ کو پانچ سے 20 لاکھ روپے تک قرضہ مل سکتا ہے جس سے وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کرکے اپنے لیے ایک خود مختار کیریئر فروغ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجنگ دور میں اپنے ائیڈیاز کو استعمال میں لائیں اور حکومت کی طرف سے آفر ہونے والی سہولیات کی مدد سے اپنے لئے بھرپور کیریئر بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اپروچ اور اپنی سوچ کو بڑا رکھنے کی کوشش کریں اور بڑی بڑی ڈگریاں لینے والے نوجوان کلاس فور کی نوکریاں حاصل کرنے کی کوششیں کرنے کی بجائے اپنے تعلیمی استعداد کے مطابق اپنے آپ کو اسٹبلش کرنے کی کوشش کریں۔ انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا نظام تعلیم مکمل طور پر بدل رہا ہے۔ انہو ں نے طلبہ سے درخواست ہے کہ وہ خود میں ڈسپلن پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔کامران بنگش نے طلبہ و طالبات کو کتاب ''دی میجک آف تھنکنگ بگ'' پڑھنے کی تجویز بھی دی۔  انہو ں نے کہا کہ کالجز کا استعداد بڑھانے کیلئے 1900 نئے لیکچرر بھرتی کئے جا رہے ہیں ان لیکچرر کے آنے سے تعلیمی معیار مزید بہتر ہوگا۔  انہو ں نے کہا  ہا ئیر ایجو کیشن ڈیپا ئمنٹ  45 نئے پراجیکٹس کا آغاز کر رہا ہے جس سے  تعلیم کے معیا ر کو مزیر بہتر کر نے میں کا فی مدد مل جا ئے گی۔یاد رہے مزکورہ کانوکیشن میں ایم اے اہم ایس سی اور بی ایس چار سالہ کو رس مکمل کر نے والے 350 طلبہ کو ڈگر یاں دی گئی ان میں  22طلبہ کوگو لڈ میڈل دئے گئے جس میں۔ اہم اے اہم ایس سی کے 12طلبہ جب کہ بی ایس چار سالہ پرو گرام کے 10 طلبہ کو گو لڈ میڈل دئے گئے۔تقریب میں وائس چا نسلر ایبٹ آباد یو نیو رسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی پرو فیسر ڈا کٹر طا ہرعر فان خا ن جدو ن،ڈا ئیر یکٹر ہا ئیر ایجو کیشن پرو فیسر ظہور الحق،پر نسپل گور ئمنٹ پو سٹ گر یجو یٹ کا لج ایبٹ آباد پرو فیسر جمیل اور دیگر بھی خطا ب کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -