جماعت اسلامی کے زیراہتمام آج بہاولپور میں ورکرز کنونشن، سراج الحق کا خطاب،کارکن متحرک، تیاریاں مکمل
ملتان، بہاولپور(سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیورو رپورٹ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سابق سنیٹر سراج الحق آج 10 اکتوبر2021ء بروز اتوار 4 بجے سہ پہر الجامعتہ (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
الاسلامیہ جامع العلوم میں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے تحت ہونے والے ایک روزہ آئمہ وعلماء کنونشن سے خطاب کریں گے۔ قبل ازیں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراء لیاقت بلوچ،راشد نسیم، صوبائی امیر راؤ محمد ظفر،صوبائی قیم صہیب عمار صدیقی،پروفیسر عبدالصمد طاہر، پروفیسر شبیراحمد،مولانامحمودبشیر، مولانا انعام اللہ سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ایک روزہ دورے پر آج مورخہ 10 اکتوبر کو بہاولپور پہنچیں گئے۔سراج الحق اپنے دورہ بہاولپور میں مقامی شادی ہال میں ”ورکرز کنونشن“سے خطاب کرینگے،ورکرز کنونشن سے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم،چیئر مین جے آئی کسان پاکستان جام حضور بخش لاڑ،امیر جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر،نائب امیر جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر بھی خطاب کرینگے۔
سراج الحق