پیاز کی برآمد پر پابندی لگانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،منظوروان

پیاز کی برآمد پر پابندی لگانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،منظوروان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے پیاز کی برآمد پر پابندی لگانے والے وفاقی فیصلے کو مسترد کردیا۔اس ضمن میں مشیرزراعت منظور حسین وسان نے کہاکہ سندھ حکومت پیاز برآمد کے یک طرفہ وفاقی فیصلے کو رد کرتی ہے،سندھ کی پیاز آتے ہی وفاقی حکومت اسکی برآمد پر پابندی عائد کردیتی ہے،سندھ کی پیداوار رواں سیزن سے 20 فیصد زائد ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کو زراعت کا کچھ بھی پتا نہیں ہے ان کا فیصلہ کسان اور ایکسپوٹرز کے لیے نقصان کا سبب ہوگا، گزشتہ  سیزن میں بھی وفاق نے ہمارے لکھے خط پر توجہ نہ دے کر پیاز اور ٹماٹر کی ایکسپورٹ پر پابندی لگادی دی تھی. مشیر زراعت نے کہا کہ عمران حکومت ہوش کے ناخن لے انکی غلط پالیسیوں سے ملکی زراعت کو نقصان ہورہاہے،سندھ کیکسانوں کا کبھی پانی بند کیاجاتا ہے اور کبھی ایکسپورٹس بند کرکے نقصان کیا جاتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کسان دشمن فیصلوں سے باز نہ آئی تو دمام دم مست قلندر ہوگا, مہنگائی قابو کرنے کے لئے ڈی ای پی، یوریا، پیٹرول اور ڈیزل سستا کیا جائے، مہنگائی قابو کرنے کے لئے بنی گالہ میں چھپے مافیاز کو پکڑا جائے.منظوروسان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو آگاہ کیے بنا پیاز کی برآمد پر پابندی لگادی, سندھ کے کاشتکاروں نے کھاد اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں بے پناھ اضافے کہ باوجود پیاز کی بمپر پیداوار یقینی بنائی. منظور وسان نے کہا کہ پیاز کی برآمد بند کرنے سے زراعت کے شعبے سے وابستہ 70 فیصد عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے, وفاقی حکومت نے زروعت کو تباھ کردیا ہے.