عدالتی ہفتے کاآخری روز،متعدد ججز کی چھٹی، مقدمات کی سماعت ملتوی 

عدالتی ہفتے کاآخری روز،متعدد ججز کی چھٹی، مقدمات کی سماعت ملتوی 

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) عدالتی ہفتے کے آخری روز ضلعی عدلیہ کے بیشتر ججز رخصت پر رہے جن کی رخصت کے باعث سینکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 گزشتہ روز عدالتی ہفتے کا آخری روز تھا  اور متعدد ججز رخصت پر رہے جبکہ سات ججز صاحبان کے تبادلے ایک روز قبل کر دیے گئے تھے اسی وجہ سے گزشتہ روز سینکڑوں عام اور اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت متاثر ہوگئی اور ان مقدمات کو پچھلے حکم کے ساتھ ہی ملتوی کردیا گیا۔ مقدمات کی باقاعدہ سماعت نہ ہونے سے دیگر عدالتوں پر بھی بوجھ پڑا رہا اور وہ دیر تک کام کرتی رہیں۔ رخصت پر رہنے والے ججز میں ایڈیشنل سیشن جج اقتدار علی خان،ایڈیشنل سیشن جج حسن احمد، ایڈیشنل سیشن جج محمد ایاز، سینئر سول جج برائے کریمنل ڈویژن خرم شہزاد، سول جج ساجد محمود، سول جج آصف نیاز اور سول جج سعید احمد ورک سمیت دیگر شامل تھے۔

سماعت ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -