کل  اوچشریف میں مہنگائی کیخلاف احتجاج،پیپلزپارٹی رہنما سرگرم

کل  اوچشریف میں مہنگائی کیخلاف احتجاج،پیپلزپارٹی رہنما سرگرم

  

 اوچ شریف،لودھراں (نامہ نگار، بیورو رپورٹ) سابق ایم این اے و ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی مخدوم(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 سید علی حسن گیلانی نے سید عامر علی شاہ کے ہمراہ  معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائے گی اس سلسلہ میں 11 اکتوبر کو الشمس چوک اوچ شریف احمد پور شرقیہ دھوڑکوٹ ھتیجی مبارک پور خیر پور ڈاہا سمیت شہر بھر میں جگہ جگہ مہنگائی کے خلاف حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی انہوں نے کہا کہ علاقہ کی عوام احتجاج میں شریک ہو کر مہنگائی کے خلاف اس حکومت کو منہ توڑ جواب دیں گی پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو اس ملک کو تمام تر مسائل سے چھٹکارا دلا سکتی ہے آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا اور پی پی پی کے امیدوار ملک کے کونے کونے سے کامیاب ہوں گے اس موقع پر پی پی پی کارکنان ریاض خان بلوچ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے زیرانتظام ملک بھر کی طرح  لودہراں میں بھی 10 اکتوبر بروز اتوار صبح 10 بجے پریس کلب لودھراں کے باہرملک میں بڑھتی ھوئی،غریب کش مہنگائی، بے روزگاری اور اسکی پروردہ نااہل و نالائق مسلط کردہ حکومتی مافیا کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی  ملک اسلم انصاری جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سٹی لودھراں انہوں نے مزید کہا کہ اس احتجاج کی قیادت ضلعی صدر پی پی پی امداداللہ عباسی  کریں گے تحصیل بھر سے پارٹی کارکنان عہدیداران شریک ہوں گے

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -