عدالت سے مہریں چوری، مقدمہ درج

 عدالت سے مہریں چوری، مقدمہ درج

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) سول جج ملتان عبدالمنان قریشی کی عدالت سے عدالتی مہریں چوری ہونے کا معاملہ، پولیس تھانہ(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 چہیلک نے عدالتی ریڈر محمد دانش ملک کی درخواست پر چوری کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق ریڈر نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی کمرے میں موجود ٹوکری میں کئی اقسام کی عدالتی مہریں جن میں اردو مہر گول مہر اور دیگر شامل تھی وہ صبح عدالت کھلنے کے بعد دیکھی تو غائب تھی پوچھ گچھ پر سب عملہ لاعلمی دکھائی دیا تاہم بتایا گیا ہے کہ عدالت میں لگے کیمرے کی ویڈیو میں سرور خلیل صمدانی ایڈووکیٹ کو جج کے کمرے سے چوری کرتے دیکھا گیا ہے جنہوں نے عدالت میں کسی کی موجودگی نہ ہونے کے باعث مبینہ طور پر مہریں اٹھا لی۔

مہریں چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -