یونائٹیڈ ورکرز یونین (پی ڈی اے) کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی کیمپ

یونائٹیڈ ورکرز یونین (پی ڈی اے) کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی کیمپ

  

      پشاور(سٹی رپورٹر)یونائیٹڈ پی ڈی اے ورکرز یونین نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور پلاٹ الاٹمنٹ میں تاخیری حربوں سمیت دیگر مطالبات کے لئے حیات آباد پی ڈی اے آفس کے سامنے گزشتہ روز بھی احتجاجی کیمپ لگایا کیمپ کی قیادت یونین کے صدر ضیاء الحق، جنرل سیکرٹری ابوذر خان، چیئرمین قمر وہاب، سیکرٹری اطلاعات ایم جی نیازی نے کی مظاہرین نے کہا کہ پی ڈی اے کے اٹھارہ سو تک ملازمین سروس سٹرکچر سے جبکہ تین سو تک ملازمین ریگولرائزیشن سے محروم ہیں جبکہ ابھی انہیں پلاٹس الاٹمنٹ کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے انہوں نے کہا کہ ان کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ اور 20 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 1800 ملازمین کیلئے مناسب اسکیل دیکر تمام ورک چارج ملازمین کو ریگولرائزیشن پلاٹ کوٹہ میں 02 فیصد سے 05 فیصد اضافہ کیا جئے تک سکیل 16 تک کے تمام ملازمین کے لیے مناسب سروس اسٹرکچر، بی پی ایس -1 سے بی پی ایس 16 تک پی ڈی اے کے تمام ملازمین کے لیے باقاعدہ بنیاد پر ڈی پی سی اور سکولوں کے کوٹے میں 03 فیصد سے 05 فیصد اضافہ کرکے ملازمین کے لیے پینل اور ہسپتال قائم کیا جائے پی ڈی اے کو ایس ٹی پی لینڈ ریونیوکلاس IV کے باقی ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جائے مظاہرین نے کہا کہ اس سلسلے میں پی ڈی اے ملازمین نے پہلے بھی احتجاج کیا تاہم ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جا رہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -