کلثوم نوازکی ویکسی نیشن، اصل حقائق چھپانے کی کوشش، پنجاب حکومت ایکشن لینے کیلئے سرگرم،ذمہ داروں کا گھیرا تنگ

 کلثوم نوازکی ویکسی نیشن، اصل حقائق چھپانے کی کوشش، پنجاب حکومت ایکشن لینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی(نمائندہ پاکستان)کلثوم نواز ویکسئن کیس کے اصل کردار سامنے نہ آسکے نجی چینل کے نمائندے کے خلاف مقدمہ(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
 درج کرانے پرپنجاب حکومت حرکت میں آگئی تفصیل کے مطابق میلسی میں کلثوم نواز شریف کے نام سے ویکسئن کرنے والے عناصر ابھی تک سامنے نہیں لائے گئے ایف آئی آرمیں بھی نام درج کرنے والے اہلکارکا نام نہیں دیاگیا اور قصور وار ٹھہراتے ہوئے صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے جبکہ بوگس اندراج کرنے والے اہلکار کو سامنے نہ لاکر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے  اس بارے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے پروگرام میں بتایا کہ صحافی دانیا ل عمر کا نام ایف آئی آر سے نکالا جائے گا اور کیس ایف آئی اے کو ریفر کرکے کیس میں ملوث اصل ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور درج کروائی گئی ایف آئی آر میں صحافی دانیا کے خلا ف بغض یا عناد ثابت ہونے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرنوید کھنڈ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔
 کلثوم نواز