ویکسین کے بگیر خدمات فراہم کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی:اے ڈی سی

ویکسین کے بگیر خدمات فراہم کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی:اے ڈی سی

  

    پبی (نما ئندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی کا لازمی ویکسینیشن نظام کے تحت کاروائیغیر ویکسین شدہ افراد کو خدمات فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر و صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات  کی روشنی میں اور ڈپٹی کمنشر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نو شہرہ آصف علی خان نے (لازمی ویکسنیشن نظام)پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے میڈیکل سٹورز اور دوکانوں میں عام افراد اور مالکان کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے۔۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنوشہرہ نے دوکانداروں کو متنبہ کیا کہ بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا ثبوت کے کسی بھی گاہک کو سروسزفراہم نہ کئے جائیں کیونکہ نیشنل کمانڈ ا ینڈ آپریشن  سنٹر کے احکامات کی روشنی میں لازمی ویکسینیشن نظام کے تحت ویکسینیشن نہ کروانے والوں اور غیر ویکسین شدہ افراد کو خدمات فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -