پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے مفاد کے لئے کام کرتی ہے سید ریاض حسین

پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے مفاد کے لئے کام کرتی ہے سید ریاض حسین

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)AZBگلوبل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن کے چیئرمین سید تراب شاہ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف سیکریٹری یو ایس اے سید ریاض حسین اور وومن ونگ یو ایس اے کی پریذیڈینٹ نصرت لغاری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اس موقع پریمن کے اعزازی قونصل جنرل اور سینئر پاکستان پیپلز پارٹی مرزا اختیا ر بیگ،چیئرمین نیشنل بزنس گروپ پاکستان میاں زاہدحسین،ممبر سندھ کونسل پی پی پی صاحبزادہ معظم قریشی،سینئر رہنما پی پی پی محمد نواز پنھور،معروف بزنس مین انور علی سنگی،پاکستان ایکسیلینس کلب کے چیئرمین حمید بھٹو،روٹری کلب آف کراچی سندھ ویلی کے صدر سیدشاکر شاہ،غنی عثمان سیکورٹیز پرائیویٹ لیمیٹڈ کے ڈائریکٹرعبدالحمید اسلم،QAARDSپرائیویٹ لیمیٹڈ کے سی ای اواورایگزیٹوممبر پاکستان ایکسیلینس کلب فیصل محمود،اینٹی انکروچمنٹ سندھ کے سید ذیشان حسین،شامیر افضال کوآرڈینیٹر ٹو چیئرمین اورمحمد کامران حسن بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف سیکریٹری یو ایس اے سید ریاض حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے جو ہمیشہ عوام کے مفاد کے لئے کام کرتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس لئے ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں پاکستان کی ترقی پر سب سے زیادہ زور دیا جاتا ہے سید ریاض حسین نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری انشاء اللہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے جو ملک کے نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے مختلف ادارے قائم کئے جہاں نوجوان ہنر سیکھ کر اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداوی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ یو ایس اے کی پریذیڈینٹ نصرت لغار ی نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بے انتہا کام کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ نے خواتین کے لئے فرسٹ وومن بینک کی بنیا درکھی جہاں انہیں اپنے کاروبار کے لئے با آسانی قرض فراہم کیا جاتا ہے جبکہ محترمہ کے نام سے وکیشنل ٹرینگ سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے نصرت لغار ی نے کہاکہ خواتین اور نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ملک کی معیشت کو بہتر بنا یا جا سکتا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -