کراچی،پاکستان کا استحکام بذریعہ ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ 

کراچی،پاکستان کا استحکام بذریعہ ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ 

  

کراچی(پ ر) معروف عالمی شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم اسنیک ویڈیو اور پاکستان کے پہلے آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ اور صارف کی تخلیق کردہ اصل مواد کے شارٹ فارم ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رینسٹرا نے پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا مواد کی تخلیق کو فروغ دینے کے لئے ایم او یو پر دستخط کئے۔ایم او یو پر اسنیک ویڈیو کے کنٹری ہیڈ نجم الدین سید جبکہ رینسٹرا ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر جہانگیر نے دستخط کئے۔اس ایم او یو کے ذریعے رینسٹرا کی جانب سے اپنے مواد تخلیق کرنے والے نوجوانوں کا تفریحی مواد اسنیک ویڈیو پلیٹ فارم پر فروغ کے لئے پیش کیا جائے گا۔یہ اقدام معیاری ڈیجیٹل مواد کی پیداوار کی حوصلہ افزائی اور فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ دونوں ادارے پریقین ہیں کہ اس شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ سے وابستہ مواد کی ترقی سے ماحولیاتی نظام میں نہ صرف جدت آئے گی بلکہ اسے تقویت بھی حاصل ہوگی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے اسنیک ویڈیو کے کنٹری ہیڈ نعیم الدین سید نے کہا”میڈیا انڈسٹری کو مواد کی تخلیق کی نئی تکنیکوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے جبکہ نوجوانوں کو مشغول کرنے کے جدید طریقے مواد کی معیشت کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ اسنیک ویڈیو پاکستان مقامی نوجوانوں کو بہتر معیار کے مواد اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے۔پاکستانی نوجوانوں بہت باصلاحیت ہیں‘ہم سمجھتے ہیں کہ رینسٹرا کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان کی ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری کے لئے ایک اہم اقدام ثابت ہوگی۔ہمارا مقصد مواد تخلیق کرنے والوں کے لئے مونیٹائزیشن کے مواقع پیدا کرتے ہوئے انہیں اظہار کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔“چیف ایگزیکٹو آفیسر رینسٹرا ٹیکنالوجیز عامر جہانگیر نے کہا”نئے ڈیجیٹل میڈیا ٹرینڈز کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے مواد کے نقطہ نظر‘ فارمیٹ‘ سامعین کی شناخت اور رسائی میں تبدیلی لائیں۔ اس کا مطلب ہے کہ نئی تبدیلیاں لائی جائیں‘ نئے پلیٹ فارم تیار کئے جائیں اور معلومات میں اضافے پر ہر ہر لحظہ نظر اور بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے۔ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ شراکت داری صنعت کے لئے نئے معیارات قائم کرے گی۔“رینسٹرا‘ڈائس فاؤنڈیشن یو ایس اے کی قیادت کی سوچ کا نتیجہ ہے۔یہ ڈائس فاؤنڈیشن کے نیشنل انوویشن باسکٹ (NIB)پروگرام کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد میڈیا کو پاکستان کی ترقی کی حکمت عملی کی بنیاد بنانا ہے۔ رینسٹرا پاکستان کا پہلا شارٹ فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -